اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرجڑواں شہروں کے معروف سوزوکی ڈیلرچوہدری موٹرز کے ندیم ایوب داد وغیرہ کوقید و جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیا۔منگل کو ریفرنس میں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت کے دوران عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزمان ندیم ایوب داد، دادخالد اور ریاض پرویز کو7،7قید جبکہ تینوں ملزمان کو مجموعی طورپر177.875ملین روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیا۔یادرہے کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرمایہ کاری کے نام پرشہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے بھاری رقوم لیں اورواپس نہ کیں۔
سوزوکی ڈیلرچوہدری موٹرز کے ندیم ایوب دادکوقید و جرمانہ کی سزا کاحکم
Jan 29, 2020