تجارتی ترقی کے بارے میں پہلی دوروزہ پاکستان افریقہ کانفرنس کل نیروبی میں شروع ہوگی ۔پاکستان اورکینیا نے مشترکہ طورپر کانفرنس کااہتمام کیاہے جس میں دیگر افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیراعظم کے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤد کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریںگے۔وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران خارجہ امور ، عالمی تجارت افریقی کمیونٹی اور ناردرن کوریڈور ڈویلپمنٹ کے کابینہ سیکرٹریوں سمیت کینیا کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔کانفرنس پاکستانی اورافریقی تاجروں کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرے گی کہ وہ رابطے بڑھانے کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اورمربوط اقتصادی تعاون کے لئے تجاویزتیارکریں۔
افریقی ملکوں کے درمیان تعاون اورروابط میںا ضافے اورخطے کا ایک اہم ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان اورافریقہ کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں اشتراک عمل کے نئے امکانات پیدا ہوںگے۔