ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں قائم اپنی چوکیوں پر صدربشارالاسد کی فورسز کےحملے کی صورت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائیگا۔جنگ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق شام کی سرکاری فورسز ادلب شہر کے ایک علاقے میں داخل ہوگئی ہیں جو صدر اسد کیلئے ایک اہم پیش قدمی ہے کیونکہ وہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔