لاہور (خصوصی نامہ نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام درجنوں مندروں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 126سال پرانے مندر کے رقبہ میں توسیع کے بعد مندر مقامی ہندو سنگت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز طارق وزیر کے مطابق گورو دواروں اورمندروں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔ سیالکوٹ کے ایک ہزار سال پرانے شوالہ تیجا مندر کی تزئین و آرائش آغاز ،پشاور میں قدیمی مندروں کی بحالی و تزئین وآرائش جا ری ہے۔