تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے،شفقت محمود 

Jan 29, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو اپنی صلاحیت کے مطابق آن لائن امتحان منعقد کرنے کی اجازت دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایچ ای سی نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات نے یونیورسٹیز کیلئے ایک راستہ متعین کردیا ہے اب انہیں امتحانات کا انعقاد جلد از جلد کرلینا چاہیے، تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے۔شفقت محمود نے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ سخت محنت کریں۔

مزیدخبریں