یوسی نمبر5ڈھوک حسوکے مکینوں کا گیس بندش کیخلاف مظاہرہ، چیف انجینئر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی 

 راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) یونین کونسل نمبر5ڈھوک حسوکے سینکڑوں مکینوں نے گیس کی بندش کے سلسلے میں گیس کے دفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاجس پرایس این جی پی ایل راولپنڈی کے چیف انجینئرنے ڈھوک حسوکے نمائندوں سے مذاکرات کرکے ایک ہفتہ کے اندرمسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروادی یوسی کے سابق چیئرمین ڈاکٹرشفقت ملک نے بتایاکہ ڈھوک حسوکے علاقوں میں گزشتہ دوسال سے سردیوں کے موسم میں مکمل طورپرگیس نہیں ہوتی اوررواں موسم سرمامیں بھی گیس کی مکمل بندش ہے ہم نے متعددمرتبہ محکمہ گیس کے حکام سے درخواستیں کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پرہم نے گیس کی بندش کے خلاف ہم علاقے کے معززین اورمکینوں کے ہمراہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے دفتروقع سواں کیمپ جہلم روڈکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت سابق چیئرمین یوسی نمبر5ڈاکٹرشفقت حسین ملک سابق وائس چیئرمین عرفان عظم مغل سابق ناظم یوسی خالدظہوراورعلاقے کے معززین نے کی احتجاجی مظاہرہ  کے بعدمحکمہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن کے چیف انجیئنرنے قائدین کودفترمیں بلاکرگیس بندش کی تفصیلات معلوم کیں اورکہاکہ اگلے سات دنوں کے اندرمحکمہ سوئی گیس کی ٹیمیں ڈھوک حسوجاکرصورت حال کاتفصیلی جائزہ لیں گی اگرپائپ لائینوں میں بلاکج ہوئی تواسے کھولاجائے گااورپریشرپورادیاجائے گااگرہمیں مین پائپ لائن سے لوپ لائن لگانی پڑی تووہ بھی لگاکردین گے کیونکہ عوام کے مسئلہ حل کرناہماری ذمہ داری ہے تاہم ڈاکٹرشفقت حسین ملک نے کہاکہ اگرایک ہفتہ میںہمارے علاقے کاگیس کی بندش کامسئلہ نہ ہواتوہم آئندہ اس سے بھی بڑااحتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن