ریاضیاتی علم جامع پالیسیوںکی تشکیل میں اہم کرداراداکرسکتا ہے:ڈاکٹر جنید زیدی

Jan 29, 2021

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر آب و ہوا میںتبدیلیوںسے متعلق مزید جامع پالیسیاں مرتب کی جانی چاہیںتاکہ کرہ ارض پر بدلتے ہوئے آب و ہوا کے مجموعی حالات پربہترطریقے سے قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کامسیٹس سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والے ایک عالمی سطح کے ویب نار کے دوران اپنے خطبہ استقبالیہ میں زور دیا کہ اس ضمن میںہونے والی ہر طرح کی تحقیق میںریاضی کے نمونہ جات(ماڈلنگ)اوراِن کی نقول کوآپس میں ضم کرکے درپیش چیلنجز کے سامنے بند باندھا جاسکتا ہے۔ دولت مشترکہ کے آب وہوا سے متعلق مالیاتی مرکز کے جنرل منیجرمسٹر بلال انورکی زیر نگرانی میں شروع ہونے والے اس ویب نار میںکاربن کے اخراج کو کم کرنے اورگلوبل ساوتھ میں ا?ب وہوا کی تبدیلیوں میں موافقت کو بڑھانے کی کوششوں کوبڑھانے،اس بارے میں تشکیل دی جانے والی پالیسیوں اور قانون سازی کرنے کے لیے درکار ثبوتوں پر مبنی علمی ماڈلنگ اوراِن کے نقوش پربھرپور طریقے سے روشنی ڈالی گئی۔ اختتام پر تمام شریک ممالک نے امید ظاہر کی کہ سامنے آنے والی سفارشات سے جہاں کامسیٹس کے رکن ممالک استفادہ کرسکیں گے تو وہیں یہ سفارشات عالمی سطح پر آب وہوا کی تبدیلیوں سے متعلق تحقیق میں ایک نئی سمت کا تعین کرنے میں بھی مفید ثابت ہوں گی۔

مزیدخبریں