ڈھوک دلال میں دفتر سے تین  ڈاکوسات لاکھ 34ہزارروپے لوٹ کر فرار

راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں غلام رسول نے بتایا کہ رحمت آباد میں میرے گھر سے ایک لاکھ 75ہزارروپے چوری کرلئے گئے تھانہ بنی کو شاہنواز نے بتایا کہ ڈھوک دلال میں میرے دفتر میں تین مسلح ڈاکوسات لاکھ 34ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو علی رضا نے بتایا کہ میری دکان میں ایک شخص دس ہزارروپے اوردیگراشیاچھین کر فرار ہوگیا تھانہ وارث خان کو سلمیٰ نے بتایا کہ میٹرو سٹیشن کمیٹی چوک میں میری بہن ارم کے پرس سے اڑہائی لاکھ روپے چوری کرلئے گئے تھانہ کینٹ کو صدام حسین نے بتایا کہ سنگا پور پلازہ اور محمد عدنان نے بتایا کہ بینک روڈ سے ان کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ بنی کو محمدنعیم نے بتایا کہ جامع مسجد روڈ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صادق آباد کو گوہرنے بتایا کہ اسلام نگر میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ائر پورٹ کوحسیب نے بتایاکہ سکیم تھری میں مدعی کے گھر سے ملازمہ نے 7تولے کے طلائی زیورات چوری کرلئے تھانہ کراچی کمپنی کو ریاض جاوید نے بتایا کہ جی نائن ون میں میرے گھر سے طلائی زیورات اور آرٹیفشل جیولری چوری کرلئے گئے تھانہ سبزی منڈی کو فیض الحسن نے بتایا کہ پولیس لائن چوک میں تین ڈاکو مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ آئی نائن کو مصورعباسی نے بتایا کہ آئی نائن فور میں دو مسلح افراد مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ مارگلہ کو محمد صادق نے بتایا کہ ایف ایٹ سے میری مٹسووبشی جیپ چوری ہوگئی تھانہ ترنول کو دوست محمد نے بتایا کہ G 15/2 میں میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کو محمد عباس نے بتایا کہ شفاء ہسپتال سے میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ آبپارہ کو محمد ریحان نے بتایا کہ سیکٹر جی سیون ٹو فور میں میرا ہنڈا125 موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ مارگلہ کو محمد اسامہ نے بتایا کہ ایف ایٹ ون میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن