شاہ محمود سے گورنرسرور کی ملاقات،سیاسی صورتحال،عالمی امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کرونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی ہے۔پی ڈی ایم کا شیرازہ بہت جلد بکھرنے کو ہے ۔باشعور عوام نے پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں اور جلسے جلوس کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا۔کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ، وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرونا ویکسین کے حصول کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن