ریاض (اے پی پی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ادارہ احتساب (دیوان المظالم) کے 27 ججوں کی ترقی کا فرمان جاری کردیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ جاتی کونسل اور ادارہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شاہی فرمان کے مطابق کئی جج عدالت کے سربراہ، بعض سیکریٹری کورٹ اور دیگر کو سینئر جج بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ججوں کی ترقی سے ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر ہوگی۔