چکری(نامہ نگار)بلیوورلڈ سٹی کے ایم ڈی چوہدری ندیم اعجاز نے کہا ہے کہ میڈیا کی حقیت سے کسی کو بھی انکار نہیں کیا جاسکتا اسے ریاست کا چوتھا بنیادی ستون کہا جاتا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ کا تارا ہوتا ہے اگرصحافی اپنے فرائض کو احسن طریقے سے ادا کرے تومعاشرے کے کئی مسائل خود بخود حل ہوسکتے ہیں مگر بدقسمتی سے اس شعبے کی آڑ میں کئی نام نہاد جھوٹے اور من گھڑت پراپیگنڈے کرکے دوسروں کی عزتیں اچھالنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں مگر عزت اور ذلت دینا اللہ پاک کے اپنے ہاتھ میں ہے ہم نے ہمیشہ اپنے اصولوں کو مقدم رکھتے ہوئے محنت کو اپنا شعار بنایا ہمارا دامن صاف ہے حق اور حلال سے اپنے روزگار کوچلایاجس میں کامیابیاں ہر موڑ پر ہمارا مقدر بنیں ہم آج بھی واضح کرتے ہیں کہ ناجائز قبضہ اور حرام کمائی کے سخت خلاف ہیں اگر کوئی اس میں ایک بات کو بھی سچ ثابت کرے ہم ہر سزابھگتنے کے لئے تیار ہیں یہ سب مخالفین کے ہتکھنڈے ہیں جو عوام اور ہمارے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لئے بنائے جارہے ہیں۔
صحافی فرائض احسن طریقے سے ادا کرے توکئی مسائل حل ہوسکتے ہیں :ندیم اعجاز
Jan 29, 2021