ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 35افراد کی بائیومیٹرک تصدیق 

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن93گھروں کی چیک 35افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کرکے ایک ملزم اسلحہ چھوڑ کر فرار۔تفصیل کے مطابق جے ٹی ٹی کی انچارج ناظمہ مشتاق کی زیر نگرانی تھانہ صدر ،گلگشت کے مختلف علاقوں چاہ باغ والا،کوٹلہ وارث شاہ ،احمد ٹاون نزد سہوڑہ چوک میں سرچ آپریشن کیاگیا، 93گھروں کی چیکنگ کی گئی،35افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی عمل میں لائی گئی ، چاہ باغ والا کے رہائشی ملزم غلام محمد رائفل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن