سیاست میں مداخلت کی اجارہ داری ختم ہونی چاہئے، استعفے بھی دے سکتے ہیں: کائرہ 

گجرات (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور مشکل وقت میں ہی ثابت قدم رہنا سب سے بڑی کامیابی ہوتی ہے۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر کائرہ نے کہا کہ ہر مارشل لاء میں بالخصوص ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے دورِ اقتدار میں سب سے زیادہ ہماری جماعت کو ٹارگٹ کر کے وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ کاروباری طبقہ ہمارے دور میں ہی خوشحال ہوا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق قمر کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں مداخلت اور اجارہ داری ختم ہونی چاہئے۔ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے استعفوں کا استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ جس دن حکومت کیخلاف مارچ ہوگا تو پورا ملک نکلے گا۔ اسمبلی ہم نے عوام اعتماد کا ذکر کیا تو وزیراعظم ایم این ایز سے ملنا شروع ہو گئے۔ تحریک انصاف کے لیڈر بھی گروپنگ شروع ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن