امریکہ کے پاس اختلافات سے نکلنے کیلئے صاف دلی سے مذاکرات واحد راستہ: چینی سفیر

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفیر چھوئی تیان کائی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے پاس اختلافات اور مسائل سے نکلنے کے لئے"باہمی احترام کی بنیاد پر صاف دلی اور برابری کے ساتھ مذاکرات" ہی واحد راستہ ہے۔ چھوئی نے ان خیالات کا اظہار"چین،امریکہ تعلقات، ماضی کی کامیابیاں، مستقبل کی مطابقت" کے عنوان سے منعقدہ آن لائن مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جو کہ چینی عوامی ایسوسی ایشن برائے امن وتخفیف اسلحہ اور کارٹر مرکز کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص مسائل پر دونوں ممالک کو جذبہ خیرسگالی اور نیک نیتی کے ساتھ فریقین کیلئے قابل قبول حل تلاش کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کو بے سود کہنا محاذ آرائی کی وکالت کرنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...