لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں طلبا پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ طلبا کی گرفتاری افسوسناک اور تعلیم کی توہین ہے۔ تعلیمی اداروں میں دنگا فساد کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار طلباء کو فوری رہا کیا جائے۔