سوات (صباح نیوز)سوات اور ملحقہ علاقوںمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 ریکار ڈ کی گئی جبکہ اس کی زمینی گہرائی 281کلو میٹر تھی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ، سوات میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے زلزلے کے بعد عمارات سے کھلے مقامات پر نکل آئے ، زلزلہ سے ابتدائی طورپر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔