لاہور (وقائع نگار خصوصی) نیب نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت، سماعت کیلئے مقرر کرانے کے لیے ایک بار پھر سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نیب نے تیسری مرتبہ رانا ثناء اللہ کی درخواست مقرر کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے۔ جس میں نشاندہی کی گئی کہ رانا ثناء اللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔