لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے جاپان میں اولمپکس کا ٹیسٹ ایونٹ ملتوی کردیا گیا ۔ ٹیسٹ ایونٹ چار سے سات مارچ تک ٹوکیو میں ہونا تھے ۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ یکم سے چار مئی تک ٹوکیو میں ہو گا۔ ٹوکیو گیمز کیلئے کوالیفائنگ ایونٹس ‘ڈائیونگ ورلڈ کپ اپریل ‘میراتھن سوئمنگ مئی میں شیڈول ہیں ۔ پہلا ٹیسٹ ایونٹ پیر المپکس وہیل چیئر رگبی تین اور چار اپریل کو ہوگا۔ جاپان کی سرحدین کرونا کی وجہ سے سات فروری تک ہمسائیہ ممالک کیساتھ بندہیں۔ تاہم کوالیفائنگ ایونٹس میں شریک کھلاڑی پابندی سے مستثنیٰ ہیں ۔