لاہور (پ ر ) پنجاب اوور سیز کمیشن حکومت پنجاب کے وائس چیئرمین چودھری وسیم رامے کا کوتھم کالج کا دورہ ‘اس موقع پر سینئر صحافی جاوید اقبال کارٹونسٹ ، سینئر صحافی محمد دلاور چودھری چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت اور دیگر ہمراہ تھے ۔سی ای او کوتھم احمد شفیق اور شاہد قادر نے چودھری وسیم رامے اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ظہیر احمد اور جمیل احمد نے مہمانوں کو کوتھم کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا ۔چودھری وسیم رامے نے خطاب میں کہا کہ یقیناً یہ کالج سٹیٹ آف دی آرٹ ہے ایسے کالجوں کی مزید ضرورت ہے تاکہ طلباء و طالبات کو ہنر مند کیا جائے تاکہ وہ روزگار کیلئے کسی کے محتاج نہ ہوں۔ احمد شفیق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سینئر صحافی محمد دلاور چودھری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے طلباء و طالبات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگا جس کیلئے کوتھم جیسے کالج ناگزیر ہیں۔شاہد قادر نے کہا کہ ہمیں کوتھم جیسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تاکہ لوگ یہاں سے ہنر حاصل کر کے کاروبار یا جابز کر سکیں۔