لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے امن و امان کی صورتحال اور پٹرولنگ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ غلام محمود ڈوگر نے علامہ اقبال روڈ، کینال روڈ پر پولیس پٹرولنگ، کرائم ہاٹ اسپاٹ ایریاز اور ڈولفن، پیرو اور نائٹ پٹرولنگ کو بھی چیک کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے تھانہ ہربنس پورہ کا بھی سرپرائز وزٹ کرکے تھانہ محرر روم اور فرنٹ ڈیسک، فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا۔ سربراہ لاہورپولیس نے تھانہ محرر سے ریکارڈ رجسٹرز بارے پوچھ گچھ اور ایس ایچ او سے علاقہ میں کرائم کے بارے استفساربھی کیا۔ انہوں نے حوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا اور حوالات میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔سی سی پی او لاہور نے ناقص صفائی ستھرائی پر ایس ڈی پی او سے اظہارِ ناراضی کیا، نامکمل ریکارڈ پر انچارج انوسٹی گیشن ہربنس پورہ کی سرزنش بھی کی۔ غلام محمود ڈوگر نے پینڈنگ درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانگ کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان، تھانے ہمارے گھر، صاف شفاف رکھیں۔صاف شفاف ماحول سے پولیس امیج میں بہتری آئے گی۔ سائلین اللہ کے مہمان، انصاف فراہم کریں۔ ان کامزید کہنا تھاکہ تھانوں میں آ کر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے۔غریب آدمی کو عزت دیں جس کیوجہ سے اللہ نے ہمیں عزت دی۔