کنری( نا مہ نگار) معذور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معذور ایسوسی ایشن تعلقہ کنری کے صدر قاضی ساون کی قیادت میں تیسرے روز بھی ٹاؤن کمیٹی کنری کے سامنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہا ایک درجن سے زائد معذور روزانہ کیمپ پر بھوک ہڑتال میں شرکت کر رہے ہیں جس نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں بھوک ہڑتال کے تیسرے روز بھی کوئی انتظامی افسر اور نہ ہی کوئی سیاسی وسماجی شخصیت ان سے اظہار یکجہتی یا ہمدردی کیلئے نہیں پہنچا جس معذور افراد نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بے حس معاشرے میں رہ رہے ہیں معذوری اللہ کی طرف سے ہے لیکن ہم معاشرے میں سر اٹھا کر جینا چاہتے ہیں تاکہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں معذور ایسوسی ایشن تعلقہ کنری کے صدر قاضی ساون نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود معذور کوٹہ کے مطابق ان کو ملازمتیں اور مراعات نہیں دی جا رہیں وہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ یاد دہانی کی درخواستیں ارسال کر رہے ہیں انہوں نے پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور اور صوبائی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نواب تیمور تالپور سے مطالبہ کیا کہ معذور کوٹہ پر عملدرآمد کروا کر ان کو ملازمتیں اور مراعات دلوائیں معذور اور ان کے خاندان ان کو دعائیں دینگے انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 30 جنوری کو امریکن چوک پر مظاہرہ کریں گے جبکہ اگلے مرحلے پر ڈی سی عمرکوٹ آفس کے سامنے دھرنا دینگے
کنری میں معذورافرادکے احتجاج کوآج تیسرا روز،کئی دادرسی نہ ہوئی
Jan 29, 2021