میرواہ گورچانی ،ٹرک گیارہ ہزاروولٹیج بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا

میرواہ گورچانی (نامہ نگار) گزشتہ شب میرواہ گورچانی شہر میں کوٹ غلام محمد روڑ پر واقع گریڈ اسٹیشن کے سامنے ایک تیز رفتار مرچوں سے بھرا ٹرک بجلی کے گیارہ ہزار وولٹ پول سے ٹکرا گیا جس کے باعث بجلی کا پول اور تاریں زمیں بوس ہو گئی سیمنٹ سے بنا بجلی کا پول ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے باعث معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا حیسکو حکام نے میرواہ گورچانی پولیس کو بروقت اطلاع دی مگر پولیس نے بغیر کسی کاروائی کے مبینہ طور پر بھاری نذرانہ لے کر ٹرک کو چھوڑ دیا،اطلاع ملتے ہی ایکسین حیسکو ڈویڑن میرپور خاص افتخار احمد سومرو جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حیسکو عملے کو ہدایات دیں کہ شہر کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے تاہم 18 گھنٹوں بعد بجلی بحال کر دی گئی دو گھنٹے بعد ہی گریڈ اسٹیشن میرواہ گورچانی فیڈر کے کیبل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو کہ رات دیر تک مرمت نہ ہو سکی تھی

ای پیپر دی نیشن