ننگر ہار:کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ بم دھماکے میں مارا گیا، افغان میڈیا

کابل (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ بم دھماکے میں مارا گیا۔ افغان  میڈیا کے مطابق منگل باغ  افغان صوبے ننگر ہار کے ضلع اچین میں بم دھماکے میں مارا گیا۔ گھر کے دروازے کے قریب بم نصب کرکے نشانہ بنایا گیا۔ ننگر ہار کے حکام یا منگل باغ کے گروپ نے واقعہ پر کوئی بیان نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...