پاکستان بار کونسل کے جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور کمشن سربراہ تقرری پر تحفظات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور کمیشن سربراہ تقرری پر تحفظات کا اظہار کردیا، پاکستان بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعیدنیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر بھی رہ چکے ہیں فاضل جج پانامہ بنچ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں ساری صورتحال میں جسٹس (ر) عظمت سعید کا غیرجانبدار ہونا مشکل ہوگا پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا جسٹس (ر) عظمت سعید کمیشن کی سربراہی قبول نہ کریں بار کونسل نے حکمران جماعت کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے  مطالبہ کیا ہے کہ مذید تاخیر کے بغیر فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...