کریمنل جسٹس سسٹم میں پولیس اہم ستون ہے: چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد سے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت پولیس افسران نے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے پولیس افسران کو کریمنل جسٹس سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں پولیس اہم ستون ہے۔ نوے فیصد ملزمان تفتیش کی وجہ سے رہا ہو جاتے ہیں۔ تفتیش میں ٹھوس شواہد اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ افسران سے امید ہے وہ دوران تفتیش اپنا ذہن استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...