اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے تقویض کردیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز این ڈی ایم ایکے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وفاقی حکومت نے چیئرمین ایرا کا عہدہ خالی ہونے پر نئی تقرری کی بجائے جنرل اختر نواز کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیاہے۔حکام کے مطابق ایرا کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہے جس کا اضافی چارج بھی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو تفویض کردیاگیا۔وفاقی حکومت کے احکامات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔