شیخ رشید سے کویت کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات‘ دورہ کی دعوت 

اسلام آباد (نا مہ نگار) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا  ہے کہ  پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں  اور نسلوں پر مشتمل ہیں۔ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے۔ کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں۔ جمعرات کو  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید نے  ملاقات کی جس میں  پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا، ملاقات میں  پاکستانیوں سے  کویت ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا۔کویتی امیر  کی طرف سے  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کویت کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا پاکستان اور کویت کے درمیان سکیورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے۔ عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور کویت کے سکیورٹی کے چیلجز مشترکہ ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ کویتی نائب وزیر خارجہ  نے کویت وفد کی عزت افزائی  پر  شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیر خارجہ نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔ اے پی پی کے  مطابق پاکستان اور کویت نے معیشت تجارت تیل و گیس توانائی سرمایہ کاری زراعت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے مستقبل قریب میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اگلے اجلاس کے انعقاد پر اتفاق بھی کیا ہے یہ اتفاق رائے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید  کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد اور سیکرٹری وزارت اقتصادی امور کے درمیان ملاقات میں طے پایا ہے سیکرٹری اقتصادی امور نے کویتی وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے فائدے کیلئے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی مالی معاونت میں کویت کی فراخدلانہ تعاون کوویڈ 19 سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے میں کویت فنڈ کی جانب سے پاکستان کے قرضوں کی معطلی پر کویت کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...