جام پور (نامہ نگار ) پولیس کو اطلاع ملی کہ شادی کی تقریب میں ڈانس جاری ہے ۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے 4خواتین ڈانسرز اور خلیل احمد، حاجی شانی، جاوید، دلشاد ، غلام یاسین،مختیار حسین،نزر حسین، بنی بخش بغلانی سکنہ درخواست جمال خان پانچ افراد فحش ڈانس کر رہے تھے کو قابو کرکے ساونڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ اسی طرح ایک بچے وقاص احمد کو اغواء کرنے پر مدعی کالوولد میر محمد بستی رانجھا کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔