فن پہلوانی اورکبڈی پرپابندی سے پہلوانوں کے چولہے بجھ گئے ،سہیل خان

Jan 29, 2021

بہاول پور (خبر نگار) بعض لوگ کرونا کی آڑ میں کھیلوں خصوصاً فن پہلوانی اور کبڈی کو تباہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پور اور جنوبی پنجاب ریسلنگ ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سہیل احمد خان نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ،ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلسٹ ہے اس کے باوجود اس کھیل کو دبایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کھیل کھیلے جا رہے ہیں لیکن کشتی  پر پابندی ہے چار چارگھنٹے روزانہ ورزش کرنے والے پہلوانوں کا کرونا سے آج تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے مطالبہ کیا ہے کہ فن پہلوانی اورکبڈی پر پابندی سے پہلوانوں کے چولہے بجھ گئے انہیں روزگار مہیا کر نے کے ساتھ ساتھ مالی امداد فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاول پور اور جنوبی پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے ممبران و عہدیداران بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں