ڈی پی او خانیوال کا ضلع بھر کے مختلف تھانوںکا دورہ ٗ مختلف امورکا جائزہ لیا

Jan 29, 2021

خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ضلع خانیوال کے مختلف تھانہ جات کا دورہ کیاجہاں انہوں نے تھانہ جات کی حالت زار ‘بلڈنگ ‘حوالات‘جرائم کی صورتحال‘ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ‘تفتیشی ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک سمیت مختلف امورکا جائزہ لیا۔ گذشتہ روز تھانہ کہنہ خانیوال ‘تھانہ چھب کلاں اورتھانہ کچاکھوہ کے سرپرائز وزٹ کیے ۔انہو ںنے آن لائن ریکارڈ اورتھانہ جات کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیااورعدم تکمیل ریکارڈ پر ایس ایچ اوز اورمحرران کو شوکازنوٹسزجاری کرتے ہوئے دو دن کے اندرریکارڈ کی تکمیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔دوران وزٹ ڈی پی اونے حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیااور افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ پولیس حراست میں کسی قسم کا تشدداور غیر قانونی حراست کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں