اسٹاک مارکیٹ ،انڈیکس 292پوائنٹس کی کمی سے46166کی سطح پرآ گیا 

Jan 29, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل تین روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیااور جمعرات کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس 292.08 پوائنٹس کی کمی سے46166.05پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 58.27فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25ارب8کروڑ79لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 38.14فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش برقرار رہا جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46646پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی اور انڈیکس 46113 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیامندی کا رجحان آخر تک برقرار رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 292.08پوائنٹس کی کمی سے46166.05پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب84ارب93کروڑروپے سے گھٹ کر83کھرب59ارب84کروڑ21لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت99.55روپے کے اضافے سے1599.55روپے اورخیبر ٹوبیکو42.69روپے کے اضافے سے611.90روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائرٹیکس82.50روپے کی کمی سے82.50روپے اور کولگیٹ پامولوکے حصص55روپے کی کمی سے 3ہزارروپے ہوگئی ۔

مزیدخبریں