ماسکو(پی پی آئی) روس میں فری اسٹائل اسکیئنگ کے عالمی مقابلے ختم ہو گئے، برفیلے ٹریک پر رفتار، ہائی جمپ، قلابازیوں اور توازن کی شاندار مظاہرے کیے گئے، آسٹریلیا کی لارا پیل اور میزبان ملک کے میکسم بوروف نے ٹائٹل جیت لیا۔روس کے خون جما دینے والے موسم میں لہو گرما دینے والے ایکشن، فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ میں مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہوئے۔ برف سے ڈھکی پہاڑیاں توجہ کا مرکز بنی رہیں، دنیا بھر سے آئے اسکیئرز کی رفتار، ہائی جمپ، قلابازیاں اور توازن برقرار رکھنے کی شاندار پرفارمنسز دیکھنے میں آئیں۔صنف نازک کی مشکل ترین ٹارگٹ پر کمال جمپنگ، آسٹریلیا کی لارا پیل نے کامیابی سمیٹی، آسٹریلوی اسکیئرز نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ مردانہ کیٹگری میں روس ہی کے ایتھلیٹ فاتح قرار پائے، وہ گذشتہ سال مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، اس بار یادگار پرفارمنس اور جیت سے ان کی خوشی دیدنی تھی۔
روس میں فری اسٹائل اسکیئنگ کے عالمی مقابلے ختم، میکسم بوروف فاتح
Jan 29, 2021