اردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام پر عا ئد کردہ پابندی کے بعد مرمت اور بحال کا کام دوبارہ شروع کر دیا ۔اردن کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ میں مرمت اور بحالی کا کام کئی روز تک معطل رہا تاہم مرمتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمان مسجد اقصیٰ کی دیکھ بحال اور اس کی سرپرستی کی اپنی قانونی اور دینی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کی مرمتی کمیٹی کے ارکان سے بات چیت میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں مرمت کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔الصفدی نے کہا کہ اردن کی حکومت قضیہ فلسطین کی حمایت کے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے ہونے والی کوششوں میں فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں مرمت کے کام پر عائد پابندی اٹھانا پڑی ہے۔