قومی ایئرلائن پی آئی اے میں جعلی لائسنسوں کے معاملے پر 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن میں40 پائلٹوں کو نامز کیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر رف شیخ نے بتایا کہ تینوں مقدمات ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں درج کیے گئے۔ مقدمے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 8 افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹوں کے امتحان عید کی چھٹیوں کے دوران لیے گئے۔ رف شیخ کا کہنا تھا کہ امتحانات دیگر ہفتہ وار تعطیلات اور دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد بھی لیے گئے۔ امتحانات کے دوران پائلٹس نیشنل اور انٹر نیشنل فلائٹ آپریٹ کررہے تھے۔
جعلی لائسنس،40 پائلٹوں کیخلاف مقدمات درج
Jan 29, 2021 | 16:04