امریکا کی سابق خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں تلخیاں بڑھنے لگی ہیں۔دونوں کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کی باتیں زبان زد عام و خاص تھیں تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ ان ناخوشگوار تعلقات نے ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے کے بعد شدت اختیار کرلی ہے۔واضح رہے ایوانکا سیاست میں باضابطہ طور پر آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔والد کی مشیر رہنے کے بعدایوانکا کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑیں گی۔2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے نظریں سینٹ پر جما لی ہیں۔ایوانکا ٹرمپ میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لئے انتخاب لڑیں گی جہاں ان کا مقابلہ مارکو روبیو سے ہونے کی توقع ہے۔مارکو روبیو ماضی میں ٹرمپ کے سخت ناقد رہے ہیں لیکن2016 میں جیت کے بعد وہ امریکی صدر کے وفادار ساتھی بن گئے تھے۔
میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں تلخیاں بڑھنے لگیں
Jan 29, 2021 | 17:46