صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے اپنے دفتر میں کاشتکار خواتین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کسان خواتین کو زرعی، فنی اور معلوماتی تربیت کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ اس تربیتی پروگرام سے دیہاتوں میں رہنے والی خواتین مستفید ہوکر ملک کی معاشی ترقی میں اپنا موثرکردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ اور محکمہ زراعت کے باہمی اشتراک سے ریجنل ایگریکلچر اکنامک ڈویلپمنٹ سنٹرمیں ایگرکلچرفی میل آفیسرز کو مختلف امور بشمول کچن گارڈنگ کی تربیت دی جارہی ہیں تاکہ گھریلو خواتین کو خود مختارر بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پراجیکٹ 2021-2020ء میں وویمن اوپن سکول اور بزنس وویمن سکولزکے ذریعے خصوصی تربیت کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔اس منصوبے سے کسان خواتین کو موسمیاتی تبدیلیوں کی بنا پر رونماہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔اس طرح موسمی تغیرات سے ہونے والی تباہ کاریوں کو کم سے کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔صوبائی وزیرنے مزید کہاکہ کسان عورت کی معاشی ترقی و خودمختاری دراصل زرعی شعبے کی ترقی کی ضمانت ہے، اس لیے حکومت بھرپور طریقے سے کسان خواتین کی صلاحیتوں کو زرعی شعبے میں استعمال کرکے ملکی ترقی کی خواہاں ہے تاکہ یکساں ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔