ہفتے کے دوران کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی 18 بنیادی اشیا کی قیمت میں پندرہ فیصد تک اضافہ رکارڈ کیا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)ہفتے کے دوران چکن،گھی، دالوں، چاول، گوشت سمیت کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی 18 بنیادی اشیا کی قیمت میں پندرہ فیصد تک اضافہ رکارڈ کیا گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چکن کی اوسط قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا. سرخ مرچ کی فی کلو اوسط قیمت میں 145 روپے اور گھی کی فی کلو اوسط قیمت میں 11 روپے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا. رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چاول، کوکنگ آئل، دال چنا،دال ماش، دال مسور،مٹن، لہسن، گڑ کی قیمت بھی بڑھ گئی، کپڑا، صابن اور جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 35 گزشتہ سال کے مقابلے میں 123 فیصد تک مہنگی فروخت ہوئیں ۔ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح 7.5فیصد رہی تاہم خوراک زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک پہنچ گئی.

ای پیپر دی نیشن