سب ملکر ملکی مفاد کیلئے کام کریں‘ الزام تراشی سے کچھ نہیں ملے گا: پرویز الٰہی

Jan 29, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علامہ احسان الٰہی ظہیر کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور حافظ سجاد بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے، الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کی خاطر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر چودھری شبیر جمیل نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کے منشور کو لے کر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ بعدازاں انہوں نے پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مزیدخبریں