لاہور (نمائندہ خصوصی+لیڈی رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ماں، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ بیگم بی بی، روبینہ 30 سالہ، ایک سالہ طبیب اور ایک ماہ کی عنایہ شامل ہیں جبکہ زخمی میں ایک سالہ علی رضا شامل ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او فیاض احمد کی پولیس فورس کو امدادی کارروائیوں میں ریسکیو عملے کی مدد کرنے کی ہدایت، سربراہ لاہور پولیس نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
باغبانپورہ میں چھت گر گئی،ماں،2بچوں سمیت4افراد جاں بحق
Jan 29, 2022