کیرالہ ہائیکورٹ نے بم دھماکوں کے مقدمے میں گرفتار 2 مسلمانوں کو بری کردیا

Jan 29, 2022


نئی دہلی(اے پی پی)کیرالہ ہائی کورٹ نے3مارچ 2006کوزی کوڈ موفسل بس سٹینڈ اور کے ایس آر ٹی سی بس سٹینڈ پر جڑواں بم دھماکے سے متعلق مقدمے میں گرفتار کئے گئے دو مسلمانوں کو بری کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیس کی ابتدائی تحقیقات مقامی پولیس نے کی تھی اور اسے 2009میں این آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا ۔کیرالہ ہائی کورٹ نے دونوں کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ جسٹس ونود کے چندرن اور جسٹس سی جیا چندرن پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے این آئی اے کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کو بھی مسترد کر دیا جس میں مقدمے میں ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں