اترپردیش: انتخابی مہم میں بھارتی  وزیر داخلہ امیت شا     مردہ باد کے نعرے 


نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتی وزیر داخلہ امیت شا کو گریٹر نوئیڈا شہر میں انتخابی مہم کے دوران گوجر طبقہ کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور گوجر برادری کے لوگوں نے امیت شا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شا گریٹر نویئڈا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجودہ رکن اسمبلی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کے امیدوار ماسٹر تیج پال ناگر کے حق میں گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹوں کی اپیل کررہے تھے۔ امیت شا جب تغل پور گائوں پہنچے تو وہاں گوجر برادری کے لوگوں نے ان کی شدید مخالفت کی اور امیت شا مردہ باد کے نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن