نئی دہلی: خاتون سے اجتماعی زیادتی‘ ملزم منہ کالا کر کے گلیوں میں گھماتے رہے


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں سفاک ملزمان نے دو سالہ بچے کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد میں منہ پر کالک مل کر سڑکوں پر گھمایا گیا جس پر 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خواتین کے جتھے کو ایک خاتون کو مار پیٹ کرتے ہوئے گلیوں میں گھماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ خاتون کے بال کاٹ دیئے گئے ہیں اور اس کے چہرے پر کالک مل دی گئی ہے جبکہ کئی خواتین اسے دھکا دیتیں اور تشدد بھی کر رہی ہیں۔ دیگر خواتین ویڈیوز بنارہی ہیں۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے پر دہلی پولیس حرکت میں آئی۔ متاثرہ خاتون اور اس کے بیٹے کو بے ہوشی کے عالم میں ویرانے سے ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی میں انتقاماً کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن