راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے پنجاب ٹورزم نے جدید قیام گاہیں قائم کر دی ہیں پنجاب کے کئی سیاحتی مقامات پر گلیمپنگ پوڈز انسٹال کر دئے گئے ہیں تاکہ عارضی قیام کی سہولت میسرہو ان مقامات میں پٹریاٹہ ٹاپ، خاجوٹ، خبیکی جھیل، کنہٹی گارڈن، بانسرہ گلی اور چھانگا مانگا شامل ہیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید طرز کی قیام گاہوں کو ماحول دوست بنایا گیا ہے، لکڑی سے بنے ان پوڈز میں کو قدرتی اشیائ سے ماحول کیلئے بے ضرر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان گلیمپنگ پوڈز میں سیاح آرام دہ اور پرسکون ماحول میں چھٹی گزار سکیں گے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی محکمہ جنگلات اور آبپاشی کے محکمے کے تعاون سے پنجاب میں مزید گلیمپنگ پوڈز انسٹال کرے گی، حسان خاور نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے ملک میں سیاحت کے نئے دروازے کھلیں گے۔