ملتان ( نمائندہ خصوصی) تاجر اتحاد ٹمبر مارکیٹ کے صدر مغیث شہزادہ بھٹو نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ انتخابات کے لیے مارکیٹ کے تاجروں پر مشتمل کمیٹی پر ہی اعتماد کیا جاسکتا ہے مارکیٹ سے باہر کے لوگوں پر مشتمل کمیٹی خودساختہ صدر حافظ صادق کی بنائی ہوئی ہے جس پر مارکیٹ کے تمام جمہوری گروپس عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیںانہوں نے کہا کہ ٹمبرمارکیٹ الیکشن حافظ صادق حسین کی وجہ سے متنازعہ حیثیت اختیار کرچکے ہیں حافظ صادق حسین نے سابقہ الیکشن بھی من چاہی انتخابی فہرست پر جیتا اور آج پھر اپنی مرضی سے الیکشن کمیشن تشکیل کرایا صرف اپنی کامیابی کے لیے جسے ہم یکسر مسترد کرچکے ہیں۔