لاہور(کامرس رپورٹر)ہنڈائی نشاط موٹر زنے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔کمپنی کی جانب سے سوناٹا، ایلانٹرا اور ٹکسن ماڈلز کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ قیمتوں میں کم از کم 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق نئی قیمتوں کا نفاذ 24 جنوری سے ہوچکا ۔ یہ قیمتیں 24 جنوری اور اس کے بعد تمام جزوی اور مکمل ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔کمپنی نے قیمتوں میں اضافہ کی وجہ حکومتی ٹیکسز بتایا ۔ہنڈائی سوناٹا 2.0 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ کیساتھ 68 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔سوناٹا ایل 2.5 کی قیمت میں 50 ہزار اضافہ سے 77 لاکھ 40 ہزار روپے ہوچکی ہے۔ٹکسن جی ایل ایس سپورٹس کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار روپے اضافہ سے 55 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی۔ٹکسن الٹیمیٹ کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار اضافہ کیساتھ59 لاکھ 90 ہزار روپے ہوچکی ہے۔ہنڈائی ایلانٹرا 2.0 ایل کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اب اس کی قیمت 43 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
حکومتی ٹیکسز:ہنڈائی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Jan 29, 2022