لاہور( کامرس رپورٹر )لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن تکنیکی غلطیوں اور تنازعات سے بھرپور ہے جبکہ یہ 18ویںترامیم سے بھی متصادم ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد 10سالوں میں بھی ایف بی آر صوبوں سے ٹیکسز بارے اختلاف ختم نہیں کر سکا اور بہت سے معاملات میں تشریح ہونا باقی ہے۔وہ لاہور ٹیکس بار کے زیر اہتمام سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن تنازعات پر ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سروسز پر جوٹیکس اکھٹا کرتا ہے وہ بھی صوبوں کو واپسی کرنے سے گریزاں ہوتا ہے۔