میلسی (تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت) موبائل فونز ایسوسی ایشن کے متنازعہ الیکشن کے نتیجہ میں کامیاب ہو نے والے صدر حیدر شاہ نے اپنے ہی الیکشن کو بوگس قرار دیتے ہو ئے مستعفی ہو نے کا اعلان کر دیا اور یو نین کے پہلے سے مو جود صدر ماجد رشید عرف مونی جنرل سیکرٹری ملک محمد کا شف سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ یو نین کے انتخابات طے شدہ مدت کے مطابق نومبر 2022میں ہو نے ہیں تاہم کچھ عناصر کے اکسانے پر یونین کے انتخابات کا شوشہ چھوڑا گیا جس میں میرے گروپ کے علاوہ مد مقابل صدر کے امیدوار اسجد خان بھی پیش پیش رہے تاہم ہم نے یونین کے اتحاد کو بر قرار رکھنے کے لیے دونوں امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے اور الیکشن سے دستبرار ہو نے کی تحریری در خواست بھی دے دی س مو قع پر مر کزی تاجر اتحاد کے رہنما ملک محمد حنیف،ارشاد علی طاہر اور دیگر عہدیداروں نے حیدر علی شاہ کے فیصلے کا بھر پور خیر مقدم کیا اس موقع پر راؤ ریاض حسین ضیاء ، قیصر عباس بھٹہ ، مظہر عباس بھٹہ ،میاں بابر نواز ،میاں شعیب نذیر چوغطہ ،میاں زوہیب نذیر ،مدثر رشید ،فیصل خان غوری ،شہزاد مرزا ،میاں زاہد ،محمد عابد ،عامر علی دلدار ،عمران بھٹی ،اسد اللہ نیازی ،اکبر نورانی بھی مو جود تھے ۔
الیکشن متنازعہ تھا صدارت سے مستعفی ہوتاہوں :حیدر شاہ کا اعلان
Jan 29, 2022