زرعی مداخل کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی نہ بنائی تو کا شتکار پیشہ چھوڑنے  پر مجبور ہونگے :سجاد احمد ،ارشد


یزمان(نمائندہ خصوصی)کاشتکاروں سجاداحمد، ارشد رندھاوا،اکرام بھٹی،قاسم علی اور اعظم بھٹی نے کہا کہ کھاد، ادویات اور بیج کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو کاشتکار اس پیشہ سے کنارہ کشی کرنے پر مجبور ہو جائیںگے۔ انہوں نے کہاکہ نہری پانی کی کمی،بجلی کی بندش،کھاد و زرعی ادویات کی مہنگائی نے انکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے انکی تمام تر خوش فہمیاں خاک میں مل کر رہ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن