ایل پی جی کی نئی دکانیں کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری


  بہاول نگر+ہارون آباد( خبر نگار+نامہ نگار)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیر صدارت  ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں  اجلاس کی منعقد ہوا  جس میں ایل پی جی ایسو سی ایشن کے عہدیداران    رفیع اللہ، محمد عثمان، داؤد اشرف، غلام مرتضی، وسیم احمد  اور رانا ساجد ، فخر جاوید   ، انتظامی آفیسرز، عزیر احمد  سول ڈیفنس آفیسر،  ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری اور  متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے اجلاس میں متعلقہ افسران سے کہا گیا کہ ضلع بھر میں عوام کو شدید سردیوں میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گیا رہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام ایل پی جی کے بند سلنڈر کی قیمت 2321 روپے سرکاری قیمت مقرر کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرلئے متعلقہ افسران اپنا کردار ادا کریں ۔علاوہ ازیں  ایل پی جی کی  نئی دکان کھولنے کیلئے  ڈپٹی کمشنرسے پیشگی تحریری اجازت لینا ضروری ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن