ملتان (جنرل رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملتان میں جاری نیشنل انڈر 16 ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سندھ بلیوز، ناردرن بلیوز اور سنٹرل پنجاب بلیوز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ایم سی سی گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے سید یحییٰ کے ناقابل شکست 104 رنز کی بدولت 202 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر انعام اللہ 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ 202 رنز کے تعاقب میں کے پی کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہمت ہارگئی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن نے علی مہدی کے ناقابل شکست 76 رنز کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 21 رنز سے ہرادیا۔ 189 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔